محبوب نگر ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( ذریعہ ای میل ) مستقر محبوب نگر پر سدھیر کمیٹی کی آمد پر جماعت اسلامی ہند محبوب نگر کی جانب سے ایک وفد نے چیرمین کمیٹی جسٹس سدھیر کو 12 فیصد مسلم تحفظات کے ضمن میں یادداشت پیش کی جس میں مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر 12 تحفظات فراہم کرنے کی پُرزور اپیل کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں حکومت تلنگانہ کو مشورہ دیا گیا کہ بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی کمیشن سے مشاورت و معاونت لیتے ہوئے 12 فیصد تحفظات کو یقینی بنایا جائے اس وفد کی قائد جناب شیخ شجاعت علی امیر مقامی محبوب نگر نے یادداشت پیش کی ان کے ہمراہ جناب شرف الدین ، برادر محمد جنید و دیگر شریک تھے ۔