حیدرآباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) فیس کی عدم ادائیگی سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی کا ایک واقعہ میاں پور میں پیش آیا۔ چکڑپلی کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ ایک اور طالب علم نے خودکشی کرلی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق چکڑپلی میں کل عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگانے والی لڑکی شمیتا فوت ہوگئی جو دواخانہ میں زیرعلاج تھی۔ میاں پور پولیس کے مطابق 28 سالہ پون جو طالب علم تھا، جامد نگر میاں پور میں رہتا تھا۔ یہ طالب علم میڈیا سے متعلق کورس کررہا تھا جس نے سال اول کی فیس ادا کردی تھی اور سال دوم کی فیس ادا شدنی تھی۔ فیس کی ادائیگی میں رقمی رکاوٹ حائل ہوگئی اور یہ طالب علم معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہوگیا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس میاں پور مصروف تحقیقات ہے۔