رچہ کنڈہ اور سائبر کرائم کی کارروائی مہاراشٹرا سے بھائی کی حیدرآباد منتقلی
حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) سوشیل نٹ ورکنگ سائیٹ فیس بک کے جس قدر شخصی زندگی پر مضر اثرات پڑھ رہے ہیں وہیں اس کے صحیح استعمال سے بہترین نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں ۔ اس طرح کے ایک واقعہ میں فیس بک اور پولیسکی کو مدد سے ایک بہن کو اس کا بھائی 8 سال کے بعد مل گیا ۔ کمسنی میں گم ہوا بھائی جوانی کے عالم میں دستیاب ہونے کے بعد بہن نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس کی ملکاجگیری پولیس نے مولی علی علاقہ سے سال 2011 میں لاپتہ 23 سالہ سمیت کمار جاہ کو ممبئی سے دستیاب کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیت اپنی بہن اور بہنوئی کے ہمراہ رہتا تھا جو 31 جنوری سال 2011 کے دن اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ جس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی ۔ اس وقت پولیس نے اس گمشدہ لڑکے کو جس کی عمر 15 سال تھی تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام ہوگئی تھی ۔ اس دوران سمیت کے بہنوئی نے فیس بک پر اپنے برادر نسبتی کا اکاونٹ دیکھا اور اس سے دوستی کی درخواست کی ۔ تاہم اس نے اس کی پیشکشی کو مسترد کردیا ۔ جس کے بعد سمیت کا بہنوئی مسلسل کوشش میں تھا اور دوسرے فیس بک اکاونٹ کے ذریعہ دوستی کی درخواست کی لیکن اس نے انکار کردیا ۔ اس بات کا ذکر شکایت گذار نے ملکاجگیری پولیس سے کیا اور انسپکٹر کی خصوصی دلچسپی کے ذریعہ کیس حل کرلیا گیا ۔ انسپکٹرنے سائبرکرائم شعبہ سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اس کیس میں دلچسپی دکھائی اور سمیت کا پتہ چلا لیا ۔ ممبئی مہاراشٹرا کے جلگاؤں میں گمشدہ نوجوان کی موجودگی کا پتہ چلنے کے بعد اسے حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے اس کی بہن کے حوالے کیا گیا ۔