فیس بک پر لائیک کے لئے بچے کو کھڑی سے لٹکانے والا الجریہ شخص کو جیل

افریقہ:بہت سارے لوگوں کو فیس بک لائیک کی چاہت ہوتی ہے۔ کچھ سوشیل میڈیا صارفین کے لئے یہ جنون کی حدبنا ہوا ہے۔ اس کے مستحق بھی ہوتے ہیں۔کچھ لوگ اس کے متعلق خواب دیکھتے ہیں اور کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فیس بل کے لائیک دنیا پر راج کرنے کا ذریعہ ہے۔

اسی طرح ایک ویڈیو 1000لائیک حاصل کرنے کی شرط میں الجریہ کے اندر ایک شخص نے 15منزلہ عمارت کی کھڑکی سے بچے کو لٹکائے ہوئے ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کیا۔

العربیہ انگریزی اخبار کی خبر ہے اس شخص کو دوسال کی جیل ہوئی جس نے ویڈیو کے نیچے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’ ایک ہزار لائیک ورنہ بچے نیچے‘‘۔مذکورہ ویڈیو میں معصوم بچے ٹی شرٹ سے پکڑا ہوا دیکھائی دے رہا ہے ۔

بتایاگیا ہے کہ بچے خوف ودہشت کے ماحول میں تھا۔تاہم اس شخص بچے کی زندگی کو خطرے سے انکار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تصوئیر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اس طرح دیکھائی گئی ہے کہ وہ خطرے میں ہے۔

اس نے بتایا کہ’’ محفوظ بالکونی میں تصوئیر لی گئی جس کی گرل فوٹو شاپ کے ذریعہ ہٹادی گئی ہے‘‘۔ لڑکے والد نے عدالت سے کہاکہ مذکورہ شخص کو معاف کردی مگر جج نے انکار کرتے ہوئے بچے کی زندگی سے کھلواڑ کے جرم میں سزاء سنائی ۔