فیس بک نے فلسطینی جماعت ’’الفتح‘‘ کا پیج بند کردیا

غزہ۔28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کا آفیشیل فیس بْک پیج بند کردیا۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک نے تشدد پر اکسانے کے الزام میں فلسطینی سیاسی جماعت الفتح کا آفیشیل پیج بند کردیا ۔یہ پیج فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اس نئی مہم کے تحت بند کیا گیا ہے ۔جس میں انہوں نے تشدد کو ہوا دینے والے مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔