فیس باز ادائیگی کی رقم کی عنقریب اجرائی متوقع

بودھن۔/21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈائرکٹر میناریٹی فینانس کارپوریشن تلنگانہ اسٹیٹ جناب محمد جلال الدین اکبر نے بتایا کہ تعلیمی سال2013-14 کی واجب ادا فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم جملہ 87 کروڑ روپئے رقم تعلیمی اداروں کو اس ماہ کے اواخر تک اجرائی متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کے تمام دس اضلاع میں زیر تعلیم اقلیتی طبقہ کے طلبہ کی تمام تفصیلات حکومت کو پیش کی جاچکی ہیں۔ OSD جناب محمد دلاور علی نے بتایا کہ تعلیمی سال 2013-14 کی ضلع نظام آباد کے تعلیمی اداروں کو آخری قسط چار کروڑ 53ہزار روپئے فیس ری ایمبرسمنٹ رقم واجب الادا ہے۔

منڈل پریشد یلاریڈی پیٹ کا
آج اجلاس
یلا ریڈی پیٹ۔ /21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پریشد یلاریڈی پیٹ کا سہ ماہی اجلاس 22جنوری کو منعقد ہوگا۔ ایم پی ڈی او مشتاق علی نے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں، ایم پی ٹی سی اوما اور سرپنچوں سے خواہش کی کہ وہ صبح 10بجے سے شروع کردہ اس اجلاس میں وقت مقررہ پر حاضر رہیں۔