جلد کی حفاظت کی بات آئے تو اس ضمن فیس واش اور موئسچرائزر کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے جبکہ ایک اور ضروری چیز ’’فیس اسکرب‘‘ کو اکثر و بیشتر نظر اندازکردیا جاتا ہے لیکن اسکن کیئر کیلئے فیس اسکرب بھی اسی قدر اہمیت رکھتا ہے جتنا کہ آپ کا فیس واش یا موئسچرائزر ۔ فیس اسکرب کو ’’ایکس فولی ایٹر‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد کی سطح پر جمع ہونے والے مردہ خلیات اتار دیتا ہے ۔ اس سے آپ کی جلد تروتازہ،چمکدار اور جواں نظر آنے لگتی ہے ۔
اس لئے اگر آپ اپنی جلد کو صحت مند رکھنا چاہتی ہیں تو فیس اسکرب کو اپنے اسکن کیئر کے معمول میںشامل رکھیں۔ آیئے آپ کو فیس اسکرب کے کچھ فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
فیس اسکرب کے فائدے :چہرے کو صاف رکھتا ہے اگر اپنی جلد کو گہرائی تک صاف کرنا ہو تو اس مقصد کیلئے فیس اسکرب سے بہتر کچھ اور نہیں۔ اس لئے تمام دن کی مصروفیت کے بعد چہرے پر جمع ہونے والا گرد و غبار اور گندگی ہو یا اکسر سائز کے دوران آنے والا پسینہ ……..اپنی اسکن کو ایکس فولی ایٹ کرنا ہمیشہ کار گر ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس کے بعد چہرہ ایک دم صاف و شفاف ہوجاتا ہے اور اگلے مرحلے،جیسے موئسچرائزنگ کیلئے تیار کیا جاتا ہے ۔