لندن /21 مئی ( پی ٹی آئی ) مانچسٹر یونائٹیڈ کے سابق منیجر سر الیکس فیرگوسن کو لیگ منیجرس اسوسی ایشن ( ایل ایم اے ) کی جانب سے سال کے بہترین منیجر کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے جن کی سرپرستی میں ٹیم نے ریکارڈ بیسواں انگلش پریمئیر لیگ خطاب حاصل کیا ہے ۔ علاوہ ازیں گذشتہ رات ایل ایم اے ایوارڈس ڈنر تقریب میں کارڈیف سٹی کے مالکی میکے کو چیمپینس منیجر آف دی ایر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ جن کی قیادت میں ٹیم نے ای پی ایل خطاب حاصل کیا ہے ۔ دیگر ایوارڈ جیتنے والوں میں مارٹن ایلن بھی شامل ہے ۔ جنہیں لیگ II منیجر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فیرگوسن نے کہا کہ جس طرح اختتام عمل میں آیا ہے وہ سخت محنت کا نتیجہ رہا ۔ 71 سالہ فیرگوسن کی سرپرستی میں مانچسٹر یونائیٹیڈ نے 26 سالہ عرصہ کے دوران 38 خطابات حاصل کئے ہیں ۔ رواں سیزن فیرگوسن کی سبکدوشی کے بعد یکم جولائی کو ڈیویڈ موئیز ان کے جانشین مقرر کئے جائیں گے ۔
روس کے کامیاب دورہ کے بعد قومی باکسرس کی وطن واپسی
نئی دہلی /21 مئی ( پی ٹی آئی ) حوصلہ بلند کرنے والی میڈل کامیابی کے بعد ہندوستانی باکسرس کی وطن واپسی ہوئی ہے تاہم روس اور قبرص میں قومی باکسرس کو اے آئی بی اے کی جانب سے متعارف کردہ نئے قواعد جس میں ہیڈگارڈس کا استعمال نہیں ہو رہا ہے ، اس تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملا ہے ۔ تقریباً 20 باکسرس کی آج ہندوستان واپسی ہوئی ہے جنہوں نے روس میں بین الاقوامی اور قبرص میں لیماسون باکسنگ کپ میں شرکت کرتے ہوئے میڈل حاصل کئے ہیں ۔ ہندوستانی باکسروں کی ٹیم روس سے دو سلور اور تین برانز میڈل کے ساتھ واپسی کی ہے جبکہ قبرص میں ہندوستانی جتھے نے چار گولڈ ، تین سلور اور تین براؤنز میڈلس کے ساتھ ہندوستان کا رخ کیا ہے ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مذکورہ بین الاقوامی دوروں پر ہندوستانی باکسروں نے شاندار اور حوصلہ افزاء مظاہروں کے ذریعہ میڈلس حاصل کئے ہیں لیکن باکسنگ مقابلوں میں حالیہ متعارف کردہ قواعد کا اطلاق نہیں ہوا ۔