پیرس۔ 7 فروری (یو این آئی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 1957ء کی فیراری ریسنگ کار 3 ارب 71 کروڑ روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہو گئی ہے ۔ پیرس ریٹرو موبائل فیئر میں ا سپورٹس کار سمیت 172 نایاب گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کی گئیں لیکن 1957ء کی نایاب فیراری اسپورٹس ریسنگ کار لوگوں کی توجہ کا مرکز تھی اور اسے منہ مانگی قیمت پر فروخت کی گئی۔