سنگاریڈی؍14جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی ویرا بھدرا سکریٹری سی پی ایم تلنگانہ، سی راملو سکریٹری سی پی ایم ضلع میدک اور ملیش نے سنگاریڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں ایک کے بعد ایک کئی مقامات پر اچانک بناء بتائے مالکین کی جانب سے فیاکٹریز بند کی جارہی ہیں تو کہیں فیکٹریز کو بند کرتے ہوئے دیگر مقامات کو منتقل کیا جارہا ہے کے سی آر چیف منسٹر کے آبائی ضلع میں اس طرح کی صورتحال سے بیروزگاری میں اضافہ دیکھا جارہا ہے انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خصوص میںدلچسپی لیتے ہوئے فیکٹریز کو بند نا کرنے اور فیکٹری مالکین سے ان معاملات پر بات چیت کی جائے اور ورکرس کے مسائل کو حل کیا جائے خانگی ورکرس کو مستقل کیا جائے میدک نظام شوگر فیاکٹری کو حکومت کی تحویل میں لیا جائے ۔ ٹی آر ایس پارٹی نے اقتدار میں آنے سے پہلے کی جی تا پی جی مفت علیم کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جبکہ اب وہ اقتدار میں آچکی ہے لہذا کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی کے اپنے وعدے کو روبہ عمل لائے اور کسانوں کے قرضوں کو معاف کرتے ہوئے نئے قرضہ جات جاری کرے ٹی ویرا بھدرا ریاستی سکریٹری سی پی ایم نے ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پولاورم پراجکٹ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے اسمبلی میں قرار داد منظور کریت ہوئے مرکزی حکومت کو روانہ کرے اور ریاست تلنگاہن میں پینے کے پانی کے علاوہ زرعی شعبہ کو پانی سربراہ کرنے کیلئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ضرورت ہے برقی سربراہی پر توجہ دی جائے برقی کٹوتی سے عوام بیزار ہوچکے ہیں۔ برقی چارجس میں کمی کی ضرورت ہے ضلع میدک کے 46 منڈلوں کے مسائل پر مبنی سی پی ایم کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو ایک رپورٹ پیش کی جارہی ہے تا کہ فوری مسائل کی یکسوئی ہوسکے اور کسانوں کو فرٹیلائزر و تخم کی بآسانی سربراہی پر توجہ کی ضرورت ہے ۔