الیکشن کمشنر رجت کمار کی کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس
نظام آباد :24؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)الیکشن کمشنر رجت کمار نے کل شام ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹروں سے بات چیت کی اس موقع پر ضلع میں منعقد کئے جانے والے گرام پنچایت انتخابات اور فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کے بارے میں مختلف ہدایتیں جاری کرتے ہوئے کہا کہ فہرست رائے دہندگان کی انجام دہی میں کسی قسم کی غلطیوں کو ہونے نہ دیا جائے ۔ بنیادی طور پر فہرست رائے دہندگان کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں موجودہ غلطیوں کو درست کرنے کی ہدایت دی اور اس عمل کو 30؍ جنوری تک مکمل کیا گیا تو بہتر ہوگا۔ اگر کسی کے دو پولنگ اسٹیشنوں میں نام ہونے کی صورت میں ان کے ناموں کو ایک پولنگ اسٹیشن سے حذف کرنے کی ہدایت دی اور جانچ پڑتال کے عمل کو باقاعدہ طور پر انجام دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے اخراجات کو آن لائن کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو 25؍ جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ یکم ؍ جنوری 2019 ء تک 18 سال مکمل کرنے والے تمام افراد کے ناموں کو اندراج کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے کالجس میں شعور بیدار ی پروگرام انجام دینے کے علاوہ دیہی سطح پر نوجوانوں میں شعور بیداری کیلئے بوتھ لیول آفیسروں کے اقدامات کریں تو بہتر ہوگا۔ تھرڈ جنڈر ووٹ کے اندراج کیلئے درخواست دینے والے کے ناموں کو بھی اندراج کیا گیا تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے زائد بجٹ منظور کیا جارہا ہے اس موقع پر ضلع کلکٹر رام موہن رائو نے واقف کراتے ہوئے کہا کہ اس خصوص میں تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بعدازاں ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے ریٹرننگ آفیسرکے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق فہرست رائے دہندگان میں کسی قسم کی غلطی نہ ہونے دیا جائے اور دو دو نام ہونے کی صورت میں ان کے ناموں کو حذف کیا جائے ۔ دوسرے مرحلہ کی رائے دہی 25؍ جنوری کے روز ہورہی ہے پولنگ اسٹیشن سطح پر پریسایڈنگ عہدیداروں کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں دوسرے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات 142 گرام پنچایتوں کیلئے انتخابات منعقد کئے گئے تھے ان میں سے 32 گرام پنچایتوں میں بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ 110 گرام پنچایتوں پر راست طور پر انتخابات ہورہے ہیں ۔ اس کیلئے 1132 پریسایڈنگ عہدیداروں کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے اسی طرح 1296 وارڈوں میں سے 266 وارڈوں پر بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ 130وارڈوں میں انتخابات ہورہے ہیں اور اس کیلئے 1377 پولنگ عملہ کو تعینات کیا گیا ہے ۔