فہرست رائے دہندگان کی تیاری کا آغاز

ریاستی چناؤ کمیشن کی جانب سے احکامات جاری
کریم نگر۔/2مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکمل ووٹر لسٹ کے ضابطہ کی ترتیب میں انتظامیہ کی کوشش کا آغاز ہونے کو ہے۔ بغیر کسی غلطی کے ووٹر لسٹ پولنگ بوتھ کی سہولت نئے ووٹرز کے اعلان کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے۔ اسی کے مطابق کوشش کی شروعات ہوئی۔ یکم مئی سے 15جون تک یہ کارروائی چلتی رہے گی۔ قدیم متحدہ ضلع کریم نگر میں حلقہ اسمبلی کی نشاندہی کی جاکر ووٹرس کی تنقیح کے سلسلہ میں اندراج و اخراج کیا جائے گا۔ ریاست بھر میں 36 اسمبلی حلقوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ متحدہ اضلاع میں کریم نگر ایک ضلع ہے اسے عصری سہولتوں سے جوڑنے گھر گھر کی تمام تفصیلات حاصل کرتے ہوئے غلطیوں کی درستگی کرلی جائے گی۔ گھر گھر ووٹر کی تنقیح پروگرام اگر قاعدے کے مطابق ہوجائے گا تو آئندہ کوئی مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔ رائے دہی سنٹر کسی اور جگہ رہنے ایک ہی مکان میں سکونت پذیر رائے دہندوں کو مختلف رائے دہی سنٹر جانا نہیں پڑے گا۔ رائے دہی کی گنتی بھی کسی دوسرے دائرہ کار پر بھی نہیں ہوگی۔ ہر چناؤ میں اس طرح کے مسائل پیش ہورہے ہیں چنانچہ اس طرح کی کوئی گڑبڑ نہ ہونے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل ہورہا ہے۔ ریاستی چناؤ کمیشن کا خیال ہے کہ ایک ووٹر ایک جگہ رہتا ہے لیکن رائے دہی کے لئے کسی دور کے مقام پر جانا پڑتا ہے تو ووٹر ووٹ دینے کے لئے نہیں جاتا جس کی وجہ سے رائے دہی کا فیصد گر جاتا ہے۔ چناؤ کے روز ووٹرس ادھر ادھر ہوجانے کی شکایت لے کر آتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی جھگڑا ہوجاتا ہے۔ ووٹر کا نام کہیں ہوتا ہے اور وہ کسی اور رائے دہی مرکز پر پہنچ جاتا ہے اور اپنا نام تلاش کرتا ہے تو نام نہیں ملتا۔ اس طرح کے واقعات دور کرنے کیلئے اگر کوئی ووٹر لسٹ میں درج کرنے درخواست کرتا ہے تو اس کے دیئے گئے پتہ پر متعلقہ عہدیدار جاکر عہدیدار تفصیلات حاصل کریں گے۔ تاحال کریم نگر میں ہر گھر کے نمبرات کی تفصیلات چناؤ شعبہ کے عہدیداران حاصل کرلئے ہیں۔ مواضعات میں یہ سلسلہ جاری ہے۔ گھر گھر تنقیح کے دوران ووٹر کے درج کرلینے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ 31جون تک مرتب کردہ لسٹ کا ایک بار جائزہ لیا جاکر 5 جولائی کو رائے دہندوں کی فہرست دستیابی کے لئے رکھ دی جائے گی۔ اسے تفصیلی طور پر دیکھ لینے اور مطمئن ہونے کے بعد 31 اگسٹ کو اس کا قطعی اعلان کردیا جائے گا۔ اس کے ساتھ پولنگ بوتھ کی تبدیلی یا قیام کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ دوردراز کے مواضعات میں بھی پولنگ کے قیام کیلئے سوچ بچار کیا جارہاہے۔