فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کا جائزہ

نظام آباد ۔7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی جوائنٹ سی ای او روی کرن نے آج نظام آباد کا دورہ کیا اور فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کا جائزہ لیا ۔ کلکٹریٹ کے چیمبر میں ریٹریننگ آفیسر ، ریونیو ڈیویژنل آفیسر کے ساتھ کلکٹر کے ہمراہ ایک جائزہ لیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کیلئے 4 فروری تک موقع فراہم کیا گیا تھا ضلع میں اب تک 97 فیصد افراد نے آن لائن میں ناموں کا اندراج کرایا ہے ۔ اور تمام زیر التواء درخواستوں کو 11؍ فروری تک مکمل کرنے کی اور مستحق افراد کو ایپک کارڈ فراہم کرنے کیئے اقدامات کریں ۔ ناموں کے حذف کیلئے پیش کردہ فارم 7 کا تفصیلی طور پر جائزہ لیں ۔ دو دو مقامات پر نام کسی بھی صورت میں نہیں ہونا چاہئے ۔ رائے دہندوں میں شعور بیدار کرنے کی وجہ سے ناموں کے اندراج اور حق رائے دہی کا استعمال کے بارے میں آئندہ تین ماہ کے اندر منصوبہ بندی کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ حاصل کردہ درخواستوں کی مستقل طور پر یکسوئی کی گئی اسمبلی انتخابات میں رائے دہی میں حصہ لینے والے افراد کو شعور بیدار کیا گیا اور شہروں میں بھی 10 فیصد زائد رائے دہی ہوئی ہے اسی طرح جسمانی معذورین کو بھی سہولت فراہم کی گئی جس کی وجہ سے رائے دہی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو ، ڈی آر او انجنیا و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔