کریم نگر میں ہزاروں ووٹرس کے نام غائب ، چناؤ نگران کار ذمہ داران کی لاپرواہی آشکار
کریم نگر ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اسمبلی چناؤ میں کریم نگر ضلع مستقر پر ہزاروں افراد کے نام فہرست رائے دہندگان میں شامل نہیں تھے ۔ ووٹرس سروے سے متعلقہ ذمہ داران کی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں افراد رائے دہی سے محروم رہے ۔ چناؤ پر خصوصی نگران ٹیم کی بروز جمعہ دی گئی ایک رپورٹ کے مطابق صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ٹیم کے ذمہ داران سے مختلف رائے دہی کے مراکز کا مشاہدہ کیا ۔ 163 رائے دہی مرکز میں این منجولا کا نام مرنے والوں میں شامل تھا ۔ اسی لیے فہرست رائے دہندگان سے خارج کردیا گیا ۔ 85 سال کے ایک عمر رسیدہ موظف لطیف نامی شخص کا نام بھی فہرست رائے دہندگان سے غائب تھا ۔ جب کہ گذشتہ ووٹ دیتے آئے ہیں ۔ 150 ، 151 ، 152 ، 149 پولنگ بوتھ پر انجلی ، رما ، گیتا وغیرہ کے شوہروں کے نام درج ہیں لیکن ان کے نام فہرست رائے دہندگان میں نہیں ۔ سینئیر ایڈوکیٹ سنجیوا ریڈی ملا ریڈی شیام کے نام بھی فہرست رائے دہندگان میں نہیں ہیں ۔ نہرو مجسمے کے پاس کے بھومیشور راؤ کے خاندان کے 8 نام غائب تھے ۔ بوتھ سطح کے عہدیداروں کی لاپرواہی متعلقہ ڈیویژن کے کارپوریٹرس کی کوتاہی کی وجہ سے قریب 40 ہزار ووٹس فہرست رائے دہی سے غائب ہوچکے ہیں ۔ ودیا نگر کے کچھ ووٹرس کے رائے دہی مرکز کافی دور رہنے کی وجہ سے وہ ووٹ نہ دے سکے اور بعض افراد کو ووٹرس سلپ نہ ملنے پر ان کے ووٹرس سنٹر کا پتہ نہ ہونے سے نہیں دئیے ۔ چناؤ معمول کے چھوٹے موٹے واقعات کے مجموعی طور پر انتخابات کے پرامن اختتام پر کلکٹر اور پولیس کمشنر چناؤ نگران کار کمیٹی کے ذمہ داران پرکاش جولا این سرینواس ، چندرا پربھاکر ، گنگا دھر ، نارائن ناگ موہن ، مظفر ، سے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔۔