فکسنگ میںکبھی ملوث نہیں رہا:مکالم

کرائسٹ چرچ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن مکالم نے تصدیق کی کہ 2008 دورۂ انگلینڈ اورانڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انہوں نے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے پیش کردہ رقم کو ٹھکرادیا۔ انہوں نے وطن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں۔انہوں کبھی غلط کام میں کسی کا ساتھ نہیں دیا لیکن افسوس ہے کہ غیر ملکی میڈیا نے آئی سی سی کو میچ فکسنگ کے حوالے سے دیئے گئے بیانات کوغلط رنگ دیدیاگیا۔کیوی ٹیم کپتان مکالم نے مزید کہا ہے کہ وہ کبھی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں رہے اور نہ انہوں نے کبھی کسی سٹے باز کا ساتھ دیا ہے۔

وہ کھیلوں میں ہونے والے کرپشن کے صد فیصد خلاف ہیں اوراس کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے تصدیق کی کہ وہآئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو میچ فکسنگ کے حوالے سے گواہی دی تھی لیکن مجھے اس وقت شدید جھٹکا لگا جب میڈیا نے اس کے حوالے سے منفی بیانات جاری کئے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کو کھیلوں کی دنیا سے مکمل طور پر ختم کرنے کے تمام کھلاڑیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دنیا بھر سے شائقین نے میری کاوشوں کوسراہا اورمیری اس قدام کی حوصلہ افزائی کی۔مجھے خوشی ہے کہ کرکٹ بورڈ نے میری نیت میں شک کرنے کی بجائے غلط خبروں کی تردید کردی۔