فٹ بال ورلڈ کپ فائنل

ریوڈی جنیرو۔ /13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجینٹینا اور جرمنی کے مابین ورلڈ کپ فائنل مقابلہ انتہائی پرجوش اور مسابقت کا حامل رہا جبکہ دونوں بھی ٹیمیں ہاف ٹائم تک صفر صفر پر تھیں ۔ اسٹرائیکر گونزائیلو ہیگوین نے جنوبی امریکی ٹیم کیلئے گول کا بہترین موقع گنوادیا ۔ جرمنی کو اس وقت ایک اور دھکا پہونچا جب لمحہ آخر میں سمیع کھدیرا کی جگہ شامل کئے گئے مڈفیلڈر کرسٹوف کریمر کے سر پر زخم آئے۔ میچ کے 71 منٹ تک بھی کوئی گول نہ بن سکا تھا اور دونوں ٹیموں میں مقابلہ جاری تھا۔