لندن ۔3جون (سیاست ڈاٹ کام ) فٹ بال میں متعدد مسلمان فٹ بالرزکی حکمرانی قائم ہے ۔ان میں محمدصالح ،پال پوگبا،سیدومانے ،مسعوداوزل ،کریم بن زیما، زین الدین زیدان ، فرینک ریبری ، ایڈن زیکو، یحییٰ،کولوطورے ، ریاض مہریز،نکولس انیلکا سمیت دیگرفٹ بالرزاپنے کارناموں سے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کے دلوں پر بھی حکومت کررہے ہیں۔ ان مسلم کھلاڑیوں نے بین الاقومی مقابلوں کے دوران بھی اسلامی روایات کو قائم رکھاہے اورکھیل کے میدان میں اپنی جیت کا جشن،سجدے ، آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کراللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔