نئی دہلی ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنیادی سطح پر کھیل کو فروغ دینے کی سمت ایک نمایاں اقدام میں آل انڈیا فٹبال فیڈریشن آئندہ سال انڈر۔ 13 نیشنل لیگ شروع کرے گا۔ اے آئی ایف ایف جنرل سکریٹری کوشل داس نے کہا کہ یہ لیگ انڈین سوپر لیگ، آئی۔لیگ اور فیڈریشن کے مسلمہ اکیڈیمیوں کی انڈر۔ 13 ٹیموں کیلئے ہوگی۔ داس نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ اے آئی ایف ایف اس کھیل کو بچوں تک پہنچانے کا پابند عہد ہے اور ہم احساس ہے کہ 2017ء انڈر 13 لیگ کی شروعات کیلئے بہترین سال ہے کیونکہ یہ فیفا انڈر۔17 ورلڈ کپ کا سال بھی ہے جس کی میزبانی انڈیا میں ہوگی۔ ٹکنیکل ڈائریکٹر اسکاٹ او ڈونل نے کہا کہ انڈر 13 لیگ صحیح سمت والا اقدام ہے۔