فٹبال کھلاڑی سومیا کی نیپال سے نظام آباد آمد

نظام آباد:29؍ اپریل (محمد جاوید علی)بین الاقوامی فٹبال کھلاڑی سومیا کل نظام آباد آمد کے موقع پر ضلع فٹبال اسوسی ایشن کے عہدیدار و دیگر نے سومیا کا زبردست خیر مقدم کیا۔ واضح رہے کہ سومیا نیپال کے کھٹمنڈو میں منعقدہ فٹبال ٹورٹمنٹ میں شرکت کے بعد نظام آباد کل شام پہنچتے ہی فٹبال کے کھلاڑی فٹبال اسوسی ایشن کے صدر کیر فٹبال اکیڈیمی کے چیرمین این سدھاکر ضلع فٹبال اسوسی ایشن کے صدر شکیل، اشفاق احمد خان ، سکریٹری محمد خلیل اولمپک اسوسی ایشن کے سکریٹری لنگنا کے علاوہ سومیا کے والدین نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ نیپال میں انڈر 14 زمرہ میں منعقدہ فٹبال میاچ میں شرکت کرنے والی تلنگانہ کی سومیا واحد کھلاڑی ہے۔ اور انہوں نے تلنگانہ کے ساتھ ساتھ ضلع کا نام روشن کیا۔ نیپال میں ہوئے زلزلہ کے واقعہ کے بعد تیسرے دور میں کھیلنے والی ٹیم کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور کھلاڑیوں کو اپنے اپنے وطن واپس بھیج دیا گیا۔ سومیا مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے خیریت کے ساتھ واپسی پر ان کے والدین ، فٹبال اسوسی ایشن نے مسرت کا اظہار کیا۔سومیا کے والدین اپنی دختر کو دیکھتے ہی بے حد خوش ہوگئے کیونکہ زلزلہ کے وقت سومیا کھٹمنڈو میں تھی ۔ سومیا کو پھولانگ چوراستہ سے کلکٹریٹ میدان تک ریالی کے ذریعہ لایا گیا۔ اس موقع پر سومیا نے بتایا کہ 20؍ اپریل سے 25؍ اپریل تک کھٹمنڈو میں انڈر 14 زمرہ کا مقابلہ منعقد کئے گئے تھے۔ 25؍ اپریل کے روز تمام کھلاڑی ڈریسنگ روم میں تھے کہ اچانک زلزلہ کے جھٹکے آنا شروع ہوگئے خوف کے ماحول میں تمام کھلاڑی میدان میں جمع ہوگئے اور بیچ میدان میں بیٹھے رہے کچھ دیر بعد اسٹیڈیم کا مین گیٹ زلزلہ کے جھٹکوں سے منہدم ہوگیا اور پاولینین میں دارڑیں پیدا ہوگئی اور ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر میدان میں بیٹھے رہے ۔ ایران سے تیسرے محلہ کا میاچ کو رد کردیا گیا اور کوچ کی خواہش پر تمام کھلاڑی ڈھائی گھنٹے قبل ہوٹل سے میدان پہنچ چکے تھے صبح 11:40 بجے زلزلہ کے جھٹکے شروع ہوئے تھے۔ زلزلہ کے جھٹکے ختم ہونے کے بعد پانچ گھنٹے تک میدان میں بیٹھے رہے ۔ مقامی عہدیداروں کی مدد سے ہوٹل پہنچایا گیا اور رات بھر خوف کے ماحول میں باہر گذارا گیا۔ دوسرے روز کوچ نے ایرپورٹ لاکر ذریعہ ہوائی جہاز دہلی بھیج دیا گیا اور شام 5 بجے دہلی پہنچنے پر چین کی سانس لی اور دہلی میں فٹبال فیڈریشن کے عہدیدار ان کا خیر مقدم کیا اور تیسرے روزانہیں حیدرآباد کیلئے روانہ کیااور حیدرآباد میں تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے سکریٹری پالگنا اور کیر فٹبال اکیڈیمی کے عہدیدار نے ایرپورٹ پر استقبال کرتے ہوئے نظام آباد کیلئے روانہ کیا۔ انہوں نے نیپال میں ہوئے خوفناک زلزلہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ بین الاقوامی فٹبال کھلاڑی سومیا کی رکن اسمبلی نظام آباد (اربن ) گنیش گپتا نے تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی و گلپوشی کی اور دس ہزار روپئے مالی امداد پیش کیا اور آئندہ بھی سومیابین الاقوامی سطح پر منعقدہ مقابلہ میں شرکت کی امید ظاہر کیا۔ مسٹر گنیش گپتا نے ضلع فٹبال اسوسی ایشن کے صدر شکیل، سکریٹری محمد خلیل کو بھی تہنیت پیش کی۔