نظام آباد:15؍ اپریل(محمدجاوید علی) ایشین فٹبال کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی ایشیاء کپ کی ٹیم میں ضلع نظام آباد کی سومیا کا انتخاب عمل میں آنے پر فٹبال اسوسی ایشن نے اس کا زبردست خیر مقدم کیا اور سومیا کو تہنیت پیش کی۔ کیر فٹبال اکیڈیمی کے چیرمین این سدھاکر، سومیاکے کوچ ناگاراجو، ضلع فٹبال اسوسی ایشن کے سکریٹری محمد خلیل و دیگر نے سومیا کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 20؍ اپریل سے 25؍ اپریل تک نیپال کے کٹپانڈو میں منعقدہ ایشیاء کپ ساوتھ سنٹرل زون فٹبال چمپئن شپ کے مقابلوں میں 29 ملکوں کی گرلز ٹیم حصہ لے رہی ہے۔ ملک بھر سے اس ٹیم میں 50 لڑکیوں کا انتخاب عمل میں آیا ان میں سے تلنگانہ کی دو لڑکیاں انڈر 14 زمرہ میں کامیابی حاصل کی۔ ان دو لڑکیوں میں ضلع نظام آباد کی سومیا اور محبوب نگر کی ایک لڑکی شامل ہے۔ سومیا حال ہی میں گجرات کو کوچنگ مقابلہ میں شرکت کی تھی اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ضلع کی سومیاکے انتخاب پر ضلع کے کھلاڑیوں میں مسرت پائی جارہی ہے۔