فٹبال پریمیر لیگ: مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے پوائنٹس برابر

مانچسٹر ، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سال 2015ء کے افتتاحی روز فٹبال پریمیر لیگ کے دس میں سے نو مقابلوں تک صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔مانچسٹر سٹی نے میچ جیت کر چیلسی کے برابر 46 پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔ دن کے پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور اسٹوک سٹی کا میچ 1-1 سے برابر رہا۔ کرسٹن پیلس اور آسٹن ولا کا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ہل نے ایورٹن کو 0-2 سے، مانچسٹر سٹی نے سندرلینڈ کو 2-3 سے، ساؤتھمپٹن نے آرسنل کو 0-2 سے ہرا دیا۔ لیور پول اور لیسسٹر، نیوکاسل اور برنلے، کیو پی آر اور سوانسی جبکہ ویسٹ ہیم اور ویٹ بروم کا میچ بھی بے نتیجہ رہا۔