اِسٹاکہوم۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کے کھلاڑی جمی ڈورماس کو نسلی ریمارکس کرنے پر سخت تنقید کا سامنا بلکہ موت کی دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں۔ یہ واقعہ فٹبال ورلڈ کپ کے میچ کے درمیان میں پیش آیا۔ یہ ریمارکس29 سالہ جمی ڈورماس انِسٹاگرام اکاؤنٹ پر جرمنی کے 2-1 گول سے جیتنے کے بعد ’’سوچی‘‘ میں ہفتہ کو اس مقابلے کے بعد عوام کی رائے کے بعد اس قسم کے ریمارکس ظاہر کئے گئے ۔ جمی ڈورماس اپنے ریمارکس سے منہ پھیرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے نسل پرستانہ ریمارکس کرنے کیلئے وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ اس قسم کے الزامات کوئی میرے سر تھوپتا ہے تو میں اس کے نتائج کو بھگتنے کیلئے تیار ہوں، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کیا ہوں۔ اس قسم کے ریمارکس ڈورماس کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف دیئے گئے ہیں۔