فٹبال میچ کے دوران ریفری نے پستول تان لی

ریوڈی جنیرو۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کے میدان میں حیرت انگیز واقعات کا پیش آنا کوئی نئی بات نہیں لیکن برازیل میں لوئر لیگ فٹبال میچ کے دوران ریفری نے غصے آ کر پستول نکال لی جس کے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں لوئر لیگ کے فٹبال میچ کے دوران امانتیس ڈی بولا کلب کے منیجر اور کھلاڑیوں نے ریفری گیبریئل مرتا نامی ریفری پر حریف ٹیم کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھانے کیلئے دباؤ ڈالنے کے ساتھ ہاتھوں اور لاتوں کا استعمال کیا جس پر مذکورہ ریفری جو ایک پولیس اہلکار بھی ہیں۔ ڈریسنگ روم میں گئے اور واپسی پر ان کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں اور دوسرے میچ آفیشلز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی افسوسناک واقعہ پیش نہیں آیا۔ واقعے کے بعد مذکورہ ریفری کو ماہر نفسیات کے پاس بھیج دیا گیا ہے جو ان کی ذہنی حالت کی رپورٹ مقامی فٹبال فیڈریشن کو بھیجے گا جس کے بعد ان کیلئے سزا کا تعین کیا جائے گا۔