لندن ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ میں جاری لیگ کپ کے تیسرے رائونڈ میں مانچسٹر سٹی نے سندر لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-1سے شکست دیدی۔ ایورٹن اور آسٹن ویلا نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈی برائن، مانونی اور اسٹرلنگ نے پہلے ہاف میں گول اسکور کئے۔ ایورٹن کو ریڈنگ کے خلاف میچ میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ریڈنگ نے پہلے ہاف میں گول کر کے برتری حاصل کی۔ بارکلے اور ڈل فو نے دوسرے ہاف میں گول کر کے ایورٹن کو کامیابی دلائی۔ آسٹن ویلا نے برمنگھم کو شکست دے کر لیگ کپ کے چوتھے راونڈ میں جگہ بنائی۔ میچ کا واحد گول گیسٹیڈ نے اسکور کیا۔