کولکاتا ، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیلی فٹبال لجنڈ پلے اُن یادگار لمحات کو تازہ کرنا چاہیں گے جو انھوں نے اِس شہر میں 38 سال قبل گزارے تھے، جب وہ ایڈن گارڈن کا آئندہ ماہ دورہ کریں گے اور 1977ء کے بیاچ کی موہن بگان ٹیم کو تہنیت پیش کریں گے، جس نے خوش قسمتی سے اس 80ہزار نشستی اسٹیڈیم میں ’بلیک پرل‘ کی نیویارک کاسموز ٹیم کے خلاف کھیلا تھا۔ 24 ستمبر کو 1977ء کو سبرتا بھٹاچاریہ کی قیادت میں موہن بگان نے 2-2 سے ڈرا کھیلا تھا۔ اِس شہر کو پلے کے سہ روزہ دورہ اور پھر اُن کی نئی دہلی روانگی کی تفصیل بیان کرتے ہوئے آج یہاں آرگنائزرس نے کہا کہ پلے ستاروں سے بھری لجنڈز نائٹ میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور سابق انڈیا کیپٹن سورو گنگولی کے ساتھ شریک ہوں گے۔