فٹبال بدعنوانی: بولیویا فیڈریشن کے صدر کارلوس شاویزگرفتار

لاپاز۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا میں حکام کا کہنا ہے کہ بولیویا فٹبال فیڈریشن کے صدر کارلوس شاویز کو فٹبال میں ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کارلوس شاویز جنوبی امریکہ فٹبال کنفیڈریشن کے خزانچی بھی تھے۔کارلوس شاویز کی گرفتاری فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی گورننگ باڈی میں ہونے والی وسیع بدعنوانی کی تحقیق کا حصہ ہے۔