ارسا۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پولینڈ میں فٹبال اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔0۔2سے شکست برداشت کرنے والی ٹیم لیچ پوزنن کے پرستار آپے سے باہر ہو گئے۔ ہنگامہ آرائی اور پٹاخے پھینکنے پر میچ روک دیا گیا۔ انتباہ کے باوجود تماشائی باز نہ آئے تو مخالف ٹیم کو فاتح قرار دیاگیا۔پولینڈ میں دلیگیا وارسا اور لیچ پوزنن کے درمیان فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل اس وقت میدان جنگ بن گیا جب نتیجہ 0۔2 تھا تو لیچ پوزنن کے پرستار مشتعل ہو گئے۔ مداحوں نے آتشگیر مواد کا آزادانہ استعمال کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اسٹیڈیم شعلوں اور دھویں سے بھرگیا۔77 منٹ تک میچ روک کر ہنگامہ آرائی ختم کرنے کی کوشش ہوتی رہی،پولیس کی بے بسی دیکھ کر د لیگیا وارسا کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
ہیری کین ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے کپتان مقرر
لندن۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے آئندہ ماہ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے نوجوان اسٹرائیکر ہیری کین کو انگلش ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔انگلش مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے نئے قائد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہیری کین بہترین فٹ بالر ہونے کے ساتھ بے پناہ خوبیوں کے مالک بھی ہیں اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کین ٹیم مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ کین نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کا کپتان مقرر ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے، میں بہت خوش اور پرجوش ہوں، ٹیم مینجر اور انگلینڈ فٹ بال حکام نے مجھ پر اعتماد کیا جس پر ان کا مشکور ہوں۔