فٹبالر میرا ڈونا کا اپنی بیوی پر چوری کا الزام

بیونس آئریز، 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا سابق فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی کلاڈیا ویلافین نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے تقریباً 90 لاکھ ڈالر چوری کئے۔ میراڈونا نے ایک لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران بتایا کہ ان کی بچپن کی محبت اور سابقہ بیوی چور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کلاڈیا نے یہ کیا ہے تو انھیں جیل جانا ہو گا۔ ادھر کلاڈیا اس الزام کو مسترد کر رہی ہیں۔ فٹبال کے کھلاڑی کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے سے قبل یہ جوڑا ارجنٹینا کے علاقے بوینوس آیریز میں ایک دوسرے سے ملا تھا۔ ان کی دونوں بیٹیاں ڈلما اور گیانینا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ ویلافین کی حمایت کر رہی ہیں۔