ریوڈی جنیرو ۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں ورلڈ کپ فٹبال کے علاوہ بھی بہت کچھ ہورہا ہے۔ کھلاڑیوں کی فرینڈس اور بیگمات میں حسن کا ایک مقابلہ جاری ہے جس میں وہ ایک دوسرے سے زیادہ خوبصورت نظر آنے میں لگی ہیں۔ بہرحال اس کے لئے کوئی ٹرافی نہیں ہے۔ انگلینڈ، اٹلی اور اسپین کے ٹورنمنٹ سے باہر ہو جانے کے نتیجہ میں مقابلہ مختصر ہوتا جا رہا ہے۔ اب اہم مقابلہ فرانسیسی ڈیفنڈر بکاری سگنا کی اہلیہ لڈوائن کیڈری ، ماریو گوٹزے کی ماڈل فرینڈ این کیتھرن برومل کے درمیان ہے۔ نیدرلینڈ کے مڈفیلڈر ویزلی شنائڈر کی بیگم یولانتھے شنائڈر کباو کے درمیان ہے۔ یولانتھے دراصل اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ ہیں۔ این کیتھرن بلاگر، ماڈل اور گلوکارہ ہیں۔