فوڈسکیورٹی کارڈ کیلئے جڑچرلہ میں عوام کا ہجوم

جڑچرلہ 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ بادے پلی میں قائم کردہ مختلف خصوصی کاؤنٹرس پر فوڈ سکیورٹی کارڈ اور وظائف کیلئے درخواستیں داخل کرنے عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ جڑچرلہ و بادے پلی کے علاوہ اطراف و اکناف واقع مواضعات سے بھی عوام کی کثیر تعداد دفتر تحصیل پہنچ کر بھی وظائف کیلئے درخواستیں داخل کررہے ہیں۔ جس کے باعث دفتر تنگ دامنی کا شکوہ کررہا ہے۔ عوام کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے چند مفادات حاصلہ کی بن پڑی ہے اور درخواست فارمس زیراکس کاپی 5 روپئے میں فروخت کررہے ہیں۔