حیدرآباد ۔ 23 ڈسمبر ۔(سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں مانسا ہلز کواری میں تین نوجوان کو فوٹو کھنچوانے کا شوق مہنگا ثابت ہوا ۔ تفصیلات کے بموجب پی این سوریہ 20 سالہ ، پی این چندرا 16 سالہ ، بھارگو 17 سالہ ، ایس اویس 17 سالہ اور سموتھ 16 سالہ تمام ساکن موتی نگر بورا بنڈہ کوتوال گوڑہ کے مانسا ہلز میں فوٹو کھنچوارہے تھے جن میں سوریہ پانی کے اندر جاتے گئے جس سے وہ گہرائی میں جاتے ہوئے پانی میں غرق ہوگیا ، اسے بچانے اس کا بھائی چندرا گیا وہ بھی غرق ہوگیا ۔ بھارگو بھی بچانے کی کوشش میں غرق ہوگیا جبکہ ایس اویس اور سموتھ اتفاقی طورپر ڈوبنے سے بچ گئے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تینوں نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔