فون پر دوستی، تھیٹر میں عصمت ریزی، پولیس میں شکایت، دو گرفتار

حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس نے تھیٹر میں خاتون کی عصمت ریزی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب 23 سالہ خاتون کی دوستی 22 سالہ محمد ذبیح اللہ سے فون پر ہوئی تھی اور 28 جولائی کو وہ ونستھلی پورم میں واقع ایک تھیٹر پہنچی تھی جہاں پر ذبیح اللہ اور اس کا ساتھی محمد خواجہ پہنچا۔ ذبیح اللہ نے تھیٹر کے احاطہ میں ہی خاتون کی عصمت ریزی کی اور جبکہ اس کے ساتھی خواجہ نے اپنے دوست کی مدد کی۔ پولیس نے دونوں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔