فون ٹیاپنگ مسئلہ : تفصیلات داخل کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد۔ 30 جولائی (پی ٹی آئی) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت وجئے واڑہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے رجسٹرار کو روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر کی گئی فون ٹیاپنگ کے سلسلے میں چار ٹیلیکام آپریٹرس کی جانب سے تمام کال تفصیلات کے ریکارڈ کو سربمہر لفافے میں رکھ کر روانہ کرے۔ ہائیکورٹ نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ وہ خانگی پیامبر کے ذریعہ ان دستاویزات کو فوری روانہ کریں۔ جسٹس ولاس افضل پورکر نے یہ احکام جاری کئے۔