فون والٹ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : نقد رقمی لین دین کی مشکلات سے نجات پانے کے لیے موبائل فون کو پاکٹ بناتے ہوئے کئی کام انجام دئیے جاسکتے ہیں ۔ بڑی نوٹوں کی منسوخی کے بعد کریڈٹ کارڈ ، ڈبیٹ کارڈ اور ای بینکنگ نظام میں لین دین کے کاروبار میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ماہرین معاشیات کا ماننا ہے کہ 2020 تک ان سہولتوں سے استفادہ کرنے والے عوام کی تعداد بڑھ کر 35 کروڑ تک ہوجائے گی ۔ ملک کی 29 ریاستیں کیاش لیس اکنامی کے استعمال میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ موبائل فون کو پاکٹ بنانا اور اس کے ذریعہ برقی ، پانی کے بلز کی ادائیگی اور فون ریچارج کرانے کی سہولتوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے لیے اپنے اپنے بینکوں کے فونس میں APPS ڈاؤن لوڈ کرلیں اور اپنے فون نمبرات کا اپنے بینکوں میں اندراج کرائے ۔ اس کے بعد ہی اپنے بینک کے 3 یا 4 الفاظ ٹائپ کریں ۔ فنڈس ٹرانسفار کرنے کے لیے ایم ایم آئی ڈی سہولت کا انتخاب کریں ۔ ادائیگی کی رقم اور موبائل نمبر اور پن درج کریں ۔ جس کے بعد اپنے کھاتوں سے رقمی ادائیگی ہوجائے گی ۔ بلز وغیرہ کی آسانی سے ادائیگی ہوجائے گی ۔ ای ویالٹ کا استعمال شروع ہوچکا ہے ۔ کئی بینک یہ سہولت بھی فراہم کررہے ہیں ۔ ان سہولتوں کے استعمال سے بینک اکاونٹس ہائیک ہونے ، وائرس بھرجانے سے رکاوٹیں پیدا ہونے کے خدشات عوام میں پائے جاتے ہیں مگر پن نمبر آپ کی سیفٹی ہے ۔ فون کھوجانے پر اس کو بلاک کرنے کی بھی سہولت ہے ۔۔