پٹنہ ۔ 6 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج اپنی کابینہ کی توسیع کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئندہ سال کسی وقت ممکن ہے ۔ ستمبر میں منعقدہ جے ڈی یو کی اسٹیٹ ایکزیکٹیو میٹنگ میں نتیش نے پارٹی قائدین کو بتایا تھا کہ اُن کی کابینہ میں توسیع دسہرہ کے بعد ممکن ہے جو 19 اکتوبر کو واقع ہوا ۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ دسہرہ کے بعد توسیع کی بات کئے تھے جس کا مطلب آئندہ سال بھی ہوسکتا ہے ۔