فوجی گاڑی پرگھات لگا کر حملہ،3 فوجی ہلاک

قاہرہ ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صوبہ سینائی میں فوجی گاڑی پر گھات لگا کر کئے گئے حملے میں کم و بیش تین فوجی بشمول ایک آفیسر ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگئے۔ دھماکہ سڑک کے کنارے ایسے وقت ہوا جب فوجی گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی۔ میڈیکل ذرائع نے بھی اس دھماکہ اور ہلاکتوں کی توثیق کی۔ مصر کے اولین منتخبہ صدر محمد مرسی کی ایک فوجی بغاوت میں اقتدار سے بیدخلی اور اقتدار پر جنرل عبدالفتاح السیسی کے قبضہ کے بعد مصر میں ملک گیر سطح پر اخوان المسلمین کے کارکنوں اور حامیوں نے مصر کی فوج پر حملوں کا آغاز کردیا ہے۔ خاص طور پر صحرائی سینائی کے علاقہ میں فوج پر حملے روز کا معمول بن گئے ہیں۔