فوجی کی بیوی کی شکایت پر رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس کی تحقیقات
حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) آرمی جوان کو دھوکہ دینے والے ایک شخص کو رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے آرمی جوان کے بنک کھاتے سے تین لاکھ 60 ہزار روپئے ہڑپ لئے تھے اور بنک کھاتے سے رقم اس نے آن لائین ردوبدل کی تھی ۔ انسپکٹر سائبر کرائم رچہ کنڈہ محمد ریاض الدین نے بتایا کہ آرمی جوان جو کارگل میں خدمات انجام دے رہا ہے ۔ بی کشور کمار کے بنک کھاتے سے رقم ہڑپ لی ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ جی وشنو پرساد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جس نے ڈسمبر 2015 تا فروری 2017 تک فوجی کشور کمار کے کھاتے سے رقم نکالی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجی کی بیوی نے جب فروری میں اے ٹی ایم سے رقم نکالی اور اس نے بنک کھاتے میں جمع رقم کی تفصیلات حاصل کیں تو حیرت زدہ رہ گئی اور مشورہ کے بعد اس نے مسئلہ کو سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ سے رجوع کردیا ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد وشنو پرساد کو گرفتار کرلیا جو اس فوجی کا رشتہ دار بتایا گیا ہے ۔ فوجی کی بیوی نے بنک کھاتے کی منتقلی کے سلسلہ میں اپنے ایک رشتہ دار گرفتار وشنو پرساد سے تفصیلات کا تبادلہ کیا تھا ۔ اس دوران اس نے بنک کھاتے کی تفصیلات پن نمبر حاصل کرلیا اور نٹ بینکنگ کے ذریعہ اس کھاتے سے فون نمبر کو بھی بدل دیا تاکہ ایس ایم ایس الرٹ فوجی کے نمبر پر نہ پہونچ پائے ۔ اس طرح وہ فوجی کے کھاتے کو استعمال کرتا رہا ۔ پولیس سائبر کرائم رچہ کنڈہ نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ آن لائین خریداری اور ڈیجیٹل خریداری کے وقت احتیاط سے کام لیں اور اپنا اے ٹی ایم پن نمبر نٹ بینکنگ پاس ورڈ ہر چند روز میں بدلتے رہیں تاکہ دھوکہ دہی سے خود کی حفاظت ہوس