فواد کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی:راجہ

کراچی ۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے فواد عالم کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب نہ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں بھی چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو اسکواڈ میں منتخب نہیں کرتا۔رمیز راجہ نے کہا کہ فواد عالم کے بارے میں میری رائے تھوڑی مختلف ہے اور میرے خیال میں ان کی تکنیک میں تھوڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے انہیں انگلینڈ میں مسئلے مسائل ہوتے۔ سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں بھی چیف سلیکٹر ہوتا تو شاید فواد عالم کو دوہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب نہ کرتاکیوں میرے خیال میں فواد عالم برصغیر کی وکٹوں میں زیادہ بہتر بیٹسمین ہیں لیکن بیرون ملک ان کی تکنیک شاید ان کا ساتھ نہ دے سکے۔اس موقع پر انہوں نے فواد عالم کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا۔