مزید چار ہندوستانی کھلاڑیوں کو سلور میڈلس
نئی دہلی۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہیلسنکی، فن لینڈ میں جاری 38 ویں جی بی باکسنگ ٹورنمنٹ میں ہندوستانی باکسرس کیوندر سنگھ بشت (56 کیلوگرام) زمرہ میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ اس کے علاوہ شیوا تھاپا (60 کیلوگرام) اور تین باکسرس کو چاندی کے تمغے حاصل ہوئے۔ چاندی کے تمغے حاصل کرنے والے چار کھلاڑیوں میں ایشین گیمس میڈلسٹ شیوا تھاپا (60 کیلوگرام) ، گووند سہانی (49 کیلوگرام) ، کامن ویلتھ میڈلسٹ محمد حسام الدین (56 کیلو گرام) اور دنیش داگر (69 کیلوگرام) شامل ہیں۔ شیوا تھاپا (60 کلوگرام) تین مرتبہ ایشین میڈلسٹ کے علاوہ ورلڈ چمپین شپ میں برانز میڈلسٹ رہ چکے ہیں جس میں انہوں نے روس کے میخائل ورلامو کو 5-0 سے شکست دے دی تھی۔ آسامی باکسر ارسلان گھٹائیو بھی ان مقابلوں میں پسندیدہ باکسر رہے ہیں۔ 56 کے زمرہ میں ہندوستان کے محمد حسام الدین اپنے ہم وطن کوندر سنگھ بشت جو ورلڈ چمپین کوارٹر فائنلسٹ رہ چکے ہیں، کا سامنا کریں گے۔ کامن ویلتھ برانز میڈلسٹ محمد حسام الدین نے قزاقستان کے زینو لات قدیر بائیوف کو اور بشت نے فرانسیسی باکسر جارڈن راڈریک کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیش داگر (29 کلو) اور روکی گوئند سہانی (49 کلو) بھی فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔