فنی تعلیم سے آراستہ ہونے کی ضرورت

کریم نگر ۔یکم مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپال گورنمنٹ ایس آر آر پالی ٹیکنک سرسلہ کے بموجب تلنگانہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈائرکٹر وانی پرساد کے احکامات کے مطابق فنی تعلیم کی اہمیت اور روزگار سے مربوط کورس سے متعلق طلباء وطالبات میں معلومات کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی پمفلٹ تشکیل دیا گیا اور اس کی رسم اجراء ضلع کلکٹر نیتو پرساد کے ہاتھوں انجام پائی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس سے واقفیت کے بعد زیادہ تر طلباء و طالبات اس جانب راغب ہوکر فنی تعلیم سے آراستہ ہوں گے ۔ اس پالی ٹیکنک میں سیول ‘ الکٹریکل ‘ میکانیکل ‘ ٹکسٹائل انجنیئرنگ و کمرشیل اینڈ کمپیوٹر کورس میں معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ یہ کالج بوائز ہاسٹل 10ہزار کتابوں پر مبنی لائبری اور اس میں تقریباً تدریسی و غیر تدریسی 150 تک کا عملہ موجود ہے اور اس میں طلبہ کی مسلسل جانچ کی جاتی ہے ۔ ہر مضمون میں ماہر تدریسی عملہ موجود ہے ۔ اس کالج میں 200سے زائد کمپیوٹرس پر مبنی لیاب موجود ہے ۔ اس کالج سے فارغ ہونے والے طلبہ کی کثیر تعداد کو اعلیٰ تعلیم کی طرف راغب ہیں اور 20% – 30% طلبہ ٹاپ ۔10کالجوں میں زیر تعلیم ہیں ۔ ٹکسٹائل کورس میں صد فیصد روزگار کے مواقع حاصل ہیں ۔تعلیم کے ساتھ روزگار کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنے والے اس ڈپلوما کورس سے طلبہ استفادہ کر کے اپنے مستقبل کو تابناک بنانے پرنسپال گورنمنٹ SRR پالی ٹیکنک سرسلہ نے خواہش کی ۔