فلیپس کی نکول سے منگنی

واشنگٹن۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس میں ریکارڈ گولڈ میڈلس حاصل کرنے والے امریکی تیراک مائیکل فلیپس کو ایک اور میڈل مل گیا ہے تاہم اس مرتبہ یہ میڈل منگنی کی انگوٹھی ہے۔ اولمپکس میں 22 میڈلس جس میں 18 گولڈ میڈلس بھی شامل ہیں، حاصل کرنے والے 29 سالہ فلیپس کی 2010ء میں مس کیلی فورنیا کا اعزاز حاصل کرنے والی خوبصورت ساتھی نکول جانسن کے ساتھ منگنی ہوگئی ہے۔ دونوں نے سوشیل میڈیا پر اپنی منگنی کی توثیق بھی کردی ہے۔