فلک کو کوالالمپور اوپن میں سلور میڈل

کوالالمپور۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کوالالمپور کے چراس انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ پہلے کوالالمپور اوپن کراٹے چمپین شپ میئرس کپ 2014ء میں حیدرآبادی گولڈن گرل سیدہ فلک 61 کیلوگرام زمرہ میں شرکت کرتے ہوئے ہندوستان کیلئے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ 28 تا 30 نومبر منعقدہ اس کراٹے چمپین شپ کے خطابی مقابلے میں فلک کو انڈونیشیائی اتھلیٹ لوپیتا فرح ٹی کیخلاف شکست برداشت کرنی پڑی حالانکہ سیمی فائنل میں انہوں نے مقامی کھلاڑی انیس واری کو شکست دی تھی۔ مذکورہ ٹورنمنٹ میں میزبان ملائیشیا کے علاوہ ایران ، جاپان ، انڈونیشیا ، نیپال ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ہمراہ ہندوستانی اتھلیٹس نے بھی شرکت کی تھی۔ فلک نے جرمنی میں منعقدہ ورلڈ چمپین شپ کے تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں میڈل حاصل کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔