حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا جو ایک شخص مرزا وجاہت علی بیگ کے قبضہ سے چاقو کی نوک پر سیل فون چھیننے کی کوشش کر رہا تھا ۔ انسپکٹر پولیس فلک نما مسٹر کرن کمار کے مطابق 40 سالہ حسن بارکبا کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ایرہ کنٹہ پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن حسن بارکبا جبراً وصولی ، سرقہ اور دیگر معاملات میں ملوث پایا گیا ہے ۔