حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ پولیس فلک نما کے مطابق 40 سالہ جبین بیگم جو نواب صاحب کنٹہ علاقہ کے ساکن عبدالجبار کی بیٹی تھی ۔ اس خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ جبین بیگم کویت میں نرس کی خدمات انجام دیتی تھیں اور گذشتہ دنوں اپنے گھر آئی ہوئی تھیں ۔ پولیس کے مطابق ان کے بھائی کی زندگی مسائل کا شکار تھی اور خاتون اس تعلق سے کافی ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔