فلک نما میں ایک شخص مشتبہ طور پر جھلس کر فوت

حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) فلک نما کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 41 سالہ شریف احمد جو پیشہ سے جنریٹر میکانک تھا ۔ فلک نما گڈی کا دواخانہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 26 اپریل کے دن یہ شخص اس کے مکان میں موجود تھا کہ اچانک برقی گل ہوگئی اور اس کی دوکان میں اس نے چراغ جلانے کی کوشش کی اور شدید جھلس گیا اور ہاسپٹل میں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ فلک نما پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔