نلگنڈہ ۔10مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکندرآباد ہواڑہ فلک نما ایکسپریس میں نامعلوم شخص کی فون کر کے بم رکھنے کی اطلاع پر نلگنڈہ ریلوے اسٹیشن پر رکوا دیا گیا ۔ تفصیلات ے بموجب سکندرآباد۔ہواڑہ ایکسپریس ٹرین میں بم رکھنے کی اطلاع فون پر ملنے پر ریلوے حکام نے ریل کو نلگنڈہ اسٹیشن پر رکواکر بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ تلاش کی‘ تاہم ریل کی مکمل تلاشی پر یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے بعد ریلوے حکام نے ٹرین کو روانہ کردیا ۔ ایکسپریس ریل کو زائد از ایک گھنٹے تک اسٹیشن پر روکے رکھنے پر مسافرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہونے پر مسافرین اور ریلوے و پولیس عہدیداروں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر سے آیا فون پر یہ کارروائی کی گئی ۔ ایکسپریس ٹرین کروکنے پر دیگر ٹرینس وشاکھا ایکسپریس ‘ نارائنا دری چینائی ایکسپریس کی آمد و رفت بھی روک دی گئی تھی ۔