فلپ ہیوز کی موت پر 9ماہ بعد تحقیقات کا آغا ز

آنجہانی کھلاڑی کی نا گہانی موت سے متعلق دستاویزات کاجائزہ لینے کاکام شروع
سڈنی ، 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین بیٹسمین فلپ ہیوز کی فاسٹ بولر شان ایبٹ کے مہلک باؤنسر سے ہلاکت کو نو ماہ گزرنے کے بعد ریاستی انتظامیہ تفتیش کیلئے حرکت میں آگئی۔ نیو ساؤ تھ ویلزاسٹیٹ کے کراؤن سالیسٹر نے آنجہانی کھلاڑی کی نا گہانی موت سے متعلق دستاویزات کا ازسرنو جائزہ لینے کا آغاز کر دیا ہے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ مقامی عدا لت کی جانب سے معاملے پر مزید بحث29ستمبر کو ہوگی۔ ریاستی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا مقصد بروقت طبی امداد کے باوجود موت ہونے کی وجوہات معلوم کرناہے۔