فلنٹاف کی بگ باش میں شرکت

برسبین ۔23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف نے آسٹریلیا کے ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ بگ باش کیلئے برسبین ہیٹ سے مختصر مدت کا ایک معاہدہ کیا ہے ۔ مذکورہ ٹیم کے ذرائع نے آج توثیق کی ہے کہ 36سالہ فلنٹاف جنہوں نے انگلش ٹیم کیلئے 79ٹسٹ اور 141 محدود اوورس کے مقابلے کھیلیں ہیں‘ وہ یہاں بگ باش ٹورنمنٹ کے دوسرے نصف مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے جو کہ ڈسمبر میں کھیلا جائے گا ۔ فلنٹاف نے مئی میں سبکدوشی کے فیصلے کو واپس لیا ۔