لندن ۔3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس کا موازنہ سابق انگلش کپتان اینڈریو فلنٹاف سے کیا جا رہا ہے لیکن اسٹوکس صرف اپنی ٹیم کی جیت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اوول میں انگلینڈ نے چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی۔26 سالہ بین اسٹوکس نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگ میں 112 رنز بنائے اور میچ میں تین وکٹ لیں۔ جس پر فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ان کا سابق کپتان فلنٹاف سے موازنہ کیا۔تاہم خود اسٹوکس کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ ایسا کس بنا پر کہہ رہے ہیں لیکن خوشی ہے کہ مجھے فلنٹاف سے ملایا جا رہا ہے۔ واضح کردوں کہ میں اپنے آپ کے علاوہ کسی کے جیسا نہیں بننا چاہتا ، میری صرف کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹیم کو اپنے کھیل سے ایسے لمحات دوں جو جیت میں تبدیل ہو جائیں۔ میں کسی اور کی زندگی نہیں جیتا میں کوشش کرتا ہوں کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔