کاماریڈی۔29مارچ، ( فیکس ) جناب رحیم انور نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں نامور فلمی اداکارہ نندہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی یہ فلمی ہیروئن نے اپنے فن اداکاری سے یادگار فلمیں دی ہیں جس میں جب جب پھول کھلے، پریوار، گمنام، شور، دی ٹرین، جورو کا غلام، ہم دونوں، دھرتی کہے پکارکے، شامل ہیں خاص طور پرآہستہ آہستہ، مزدور، پریم روگ، فلموں میں انہوں نے اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ ان کی موت سے فلم انڈسٹری ایک اچھی سلجھی ہوئی ادارکارہ سے محروم ہوگئی ہے جس کی تلافی مشکل ہے۔